ابنا: نصیر العمری نے ملت بحرین کے خلاف آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت کی نظر میں تشدد کی کوئي حد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں شاہی حکومت نے عوام کو اصلاحات کے عمل میں شریک کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا کوئي اقدام دیکھنے کو نہيں ملا ہے۔ اس عرب مصنف نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت، عوام کو متحد کرنے کا موقع کھو چکی ہے اور اس نے عوام کے حق میں کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ نصیر العمری نے کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت امریکہ اور برطانیہ کی حمایت سے اپنی ڈکٹیٹر شپ چلارہی ہے اور مغرب کی خاموشی سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کو کچل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود بھی ہرطرح سے انسانی حقوق پامال کرنے میں ملوث ہے اور اس نے بحرین میں اپنے فوجی لگا رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کے جاہلانہ امتیازی رویے کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
.......
/169